Sale!

صلاح الدین ایوبیؒ

750.00

Categories: , ,

 

 ابو سید کرمانی

جناب ڈاکٹر سید نصیر علی کرمانی (١٩٣٧ء – ٢٠٢٠ء) ایک صاحبِ جنوں مومن تھے۔ انہیں لگن تھی کہ نہ صرف ان کے اندر کا بلکہ ہر بندے کے اندر کا آدمی بدلے۔ بحیثیت طبیب وہ ساری زندگی خدمتِ خلق کرتے رہے۔ پہلے پاکستان میں اور پھر ارضِ مقدس سعودی عرب میں۔ سعودی عرب میں ڈاکٹر صاحب کے قیام کا زیادہ عرصہ طائف میں گزرا۔ وہ طائف اور اس کے گردونواح کے عرب مریضوں میں بے حد مقبول اور طائف میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ اوائلِ شباب سے ہی ڈاکٹر صاحب کے سر میں یہ دھن بھی سمائی ہوئی تھی کہ مسلمانوں کی نسلِ نو اپنے اخلاق، اپنے کردار اور اپنے اعمال میں اپنے اسلاف کی سچی تصویر دکھائی دے۔ وہ چاہتے تھے کہ مسلمان نوجوان خالد بن ولید، طارق بن زیاد اور صلاح الدین ایوبی جیسے مسلم فاتحین کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ تاریخِ اسلام کے مختلف ادوار میں شوکتِ اسلام کے لیے کتنی عظیم جدوجہد کی گئی تھی۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “صلاح الدین ایوبیؒ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *